۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسرائیل

حوزہ/ بیت المقدس کے آرتھوڈوکس رومن چرچ نے علاقے میں مقیم عیسائیوں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آرتھوڈوکس رومن چرچ کے لاٹ پادری "میترن عطاء اللہ حنا" نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نہ صرف مسلمانوں بلکہ عیسائیوں سے بھی بیت المقدس کے انخلاء کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور کچھ دوسرے ممالک فلسطین میں مقیم عیسائیوں کو خطے میں غیر قانونی اسرائیلی حکومت کی سازشوں کی حمایت کرتے ہوئے اپنا وطن چھوڑنے کے لئے اکسارہے ہیں۔ لاٹ پادری نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کی حمایت کرنے والے ممالک اس کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

"میتران عطاء اللہ حنا" نے کہا کہ فلسطین کے عیسائی صہیونی دشمن کے ظلم و بربریت کے خلاف ڈٹے رہیں گے اور کسی بھی حالت میں کبھی بھی اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے بیت المقدس میں مقیم عیسائیوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی حالت میں امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ہجرت کی پیش کش کو قبول نہ کریں۔ رومن چرچ کے لاٹ پادری نے کہا کہ بیت المقدس کے مسیحی مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .